افغانستان: مسجد میں دھماکہ، سابق پولیس کمانڈر سمیت 18 افراد جاں بحق

افغانستان: مسجد میں دھماکہ، سابق پولیس کمانڈر سمیت 18 افراد جاں بحق

غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق دھماکا افغان شہر فیض آباد کی مسجد میں ہوا، دھماکے میں بغلان پولیس کے سابق کمانڈر صفی اللہ صمیم سمیت 18 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا بدخشاں کے جاں بحق نائب گورنر مولوی نثار احمد کی فاتحہ خوانی کےدوران ہوا، دھماکے کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ بدخشاں کے نائب گورنر منگل کو فیض آباد میں کار بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے تھے، کار بم دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔