کینیڈا: البرٹا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

Published On 30 July,2023 09:13 am

اوٹاوا: (ویب ڈیسک ) کینیڈا کے صوبے البرٹا کے شہر کیلگری میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، طیارے میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق چھوٹا طیارہ جمعے کی رات پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے مسافر ایک چرچ میں ہونے والی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے جا رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق طیارے میں 1 پائلٹ اور 5 افراد سوار تھے اور طیارے کا اڑان بھرنے  کے آدھے گھنٹے بعد ہی رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے مقام پر موسم ابر آلود تھا ، طیارہ 100 کلو میٹر کی مسافت کے بعد حادثے کا شکار ہوا اور پہاڑوں سے ٹکرا گیا ،  طیارے کے ملبے کو کینیڈین ائیر فورس کی مدد سے تلاش کیا گیا ۔ 

پولیس کی جانب سے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں بتائی گئی  ، تاہم  واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔