غزہ: (دنیا نیوز) عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی معاہدہ کے باوجود اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائیاں جاری، جنین کیمپ کے قریب 2 فلسطینی بچوں کو شہید کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مختلف کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو زخمی بھی کیا، صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی علاقے میں ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 35 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا، صیہونی فوج مقبوضہ مغربی کنارے سے 12 سالہ فلسطینی بچے کو بھی گرفتار کر کے ساتھ لے گئی۔
فلسطینی پرزنر سوسائٹی کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد اسرائیلی فوج 3325 فلسطینیوں کو گرفتار کر چکی ہے۔