روس یوکرین جنگ کو دو سال مکمل، روسی فوجیوں کی بیگمات کا احتجاج

روس یوکرین جنگ کو دو سال مکمل، روسی فوجیوں کی بیگمات کا احتجاج

روسی فوجیوں کے خاندان کے افراد کریملن میں نامعلوم سپاہیوں کے مقبرے کے سامنے جمع ہوئے، خواتین نے مطالبہ کیا کہ ہمارے شوہروں کو یوکرین کی جنگ سے واپس بلایا جائے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق احتجاج کے دوران 2 صحافیوں سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا، احتجاج میں زیادہ تر ریزرو فوجیوں کی بیگمات شامل تھیں ، جنہیں زبردستی جنگ پر بھیجا گیا تھا۔