ایران نے میزائل حملوں سے پہلے مطلع نہیں کیا تھا، قطر

ایران نے میزائل حملوں سے پہلے مطلع نہیں کیا تھا، قطر

دوحہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان قطری وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران نے صرف فوجی تنصیبات نہیں بلکہ پورے قطر میں حملے کیے، قطر کے حماد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو بھی نشانہ بنانے کی کوششی کی گئی جو ناکام بنا دی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ ایران کے ساتھ فی الحال ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے، ہمارے پاس موساد سیل موجود ہونےکی کوئی اطلاع نہیں ہے، قطر کی حدود میں داخل ہونے والے ایرانی جہاز کو تنبیہہ کی گئی تھی اس کے بعد گرایا گیا، ایرانی جہاز نے دوحہ کی طرف بڑھنے کی کوشش کی جس پر نشانہ بنایا، عملےکی تلاش جاری ہے۔

ترجمان قطری وزارت خارجہ کے مطابق یہ دعویٰ غلط ہے کہ خلیجی ممالک پر دباؤ ڈالنے سے مذاکرات میں واپسی ہوجائے گی۔

انھوں نے کہا کہ فضائی حدود بند ہونے سے 8 ہزار افراد قطر میں پھنسے ہوئے ہیں، حالات بہتر ہونے تک ان افراد کی میزبانی کریں گے، کروز شپ میں بھی بہت سے افراد پھنسے ہوئے ہیں لیکن محفوظ ہیں۔