دنیا
خلاصہ
- ریاض: (دنیا نیوز) سابق سعودی انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ نیتن یاہو نے امریکا کے 7 دورے کرکے ٹرمپ کو جنگ پر آمادہ کیا
سابق سعودی انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ یہ نیتن یاہو کی جنگ ہے، نیتن یاہو اسرائیل کا آئین تبدیل کرنا چاہتا ہے، نیتن یاہو چاہتا ہے وہ بلا روک ٹوک جو چاہے کرسکے۔
ترکی الفیصل کا کہنا تھا کہ ایران کی کارروائیوں پر امریکی صدر نے حیرت کا اظہار کیا، صدرٹرمپ کے حیرت زدہ ہونے پر بڑی حیرت ہے، سابق سربراہان صدر ٹرمپ سے کہتے رہے ایران پر حملہ نہ کریں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سب کو معلوم ہے ایران امریکا کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا، منفی اثرات سے امریکا بھی نہیں بچ سکے گا۔