امریکی صدر کا اماراتی ہم منصب سے رابطہ، ایرانی حملوں پر تبادلہ خیال

امریکی صدر کا اماراتی ہم منصب سے رابطہ، ایرانی حملوں پر تبادلہ خیال

سرکاری بیان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں صدور نے موجودہ صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے سفارتی رابطوں اور تعاون کو جاری رکھا جائے۔

حکام نے بتایا کہ موجودہ حالات میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی مشاورت اور رابطے اہم سمجھے جا رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری خطے میں سکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتی رہی ہے، دونوں ممالک مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر باقاعدہ رابطے میں رہتے ہیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب خطے میں سکیورٹی سے متعلق چیلنجز سامنے آ رہے ہوں۔

حکام کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال کے دوران سفارتی رابطے جاری رکھے جائیں گے،علاقائی استحکام اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تعاون اور رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔