دنیا
خلاصہ
- پیرس: (دنیا نیوز) فرانس نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر ایک درجن کے قریب بحری جہاز تعینات کر کرنے کا اعلان کر دیا۔
فرانس کی جانب سے تعینات کئے جانے والے جہازوں میں چارلس ڈی گول ایئر کرافٹ کیریئر سٹرائیک گروپ بھی شامل ہے، جو بحیرہ روم، احمر اور ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز میں تعینات کئے جائیں گے۔
صدر ایمانوئل میکرون نے قبرص میں اپنے ہم منصب نیکوس کرسٹود ولائیڈس سے ملاقات کے بعد کہا کہ جب قبرص پر حملہ ہوتا ہے تو یورپ پر حملہ ہوتا ہے، ہمارا مقصد دفاعی پوزیشن برقرار رکھنا، ایران کی طرف سے حملوں کا سامنا کرنے والے ممالک کے ساتھ کھڑا ہونا۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی کشیدگی کو کم کرنا اور بحری راستوں اور تیل کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، دیگر یورپی ممالک نے اب تک مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی میں زیادہ سرگرم کردار ادا نہیں کیا۔