مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک کی ایرانی حملوں کی مذمت، مشترکہ اعلامیہ جاری

مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک کی ایرانی حملوں کی مذمت، مشترکہ اعلامیہ جاری

کویت، متحدہ عرب امارات، بحرین، سعودی عرب، قطر اور اردن نے اپنے بیان میں ایرانی اقدامات کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریاستی خود مختاری کی صریح خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جنگ کے دوران ایران نے خطے کے مختلف ممالک میں موجود امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا جن میں وہ ممالک بھی شامل ہیں جنہوں نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے ہیں۔

اعلامیے میں عراق سے منسلک ایران نواز مسلح گروہوں کی جانب سے علاقائی ممالک پر کیے گئے حملوں کی بھی مذمت کی گئی، ان ممالک نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سر زمین سے ہونے والے ان حملوں کو روکنے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔