یوکرین کیساتھ عارضی جنگ بندی نہیں، مستقل امن چاہتے ہیں: کریملن

یوکرین کیساتھ عارضی جنگ بندی نہیں، مستقل امن چاہتے ہیں: کریملن

میڈیا بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے زور دیا کہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تنازع کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر دہراتے ہیں کہ زیلنسکی کو فیصلہ کرنا ہوگا تاکہ جنگ بندی نہیں بلکہ مستقل امن حاصل کیا جا سکے۔

کریملن ترجمان نے زیلنسکی کی جانب سے پیش کیے گئے ایسٹر جنگ بندی کے خیال کو بھی غیر واضح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کوئی ٹھوس یا واضح تجویز سامنے نہیں آئی۔

دیمتری پیسکوف کے مطابق یوکرینی قیادت کو فوری طور پر امن کی جانب پیش رفت کرنی چاہیے، کیونکہ تاخیر کی صورت میں اس کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔