ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم

ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم

نیشنل پریس کلب میں خطاب کے دوران آسٹریلوی وزیراعظم سے ٹرمپ کی جانب سے تنازع کے خاتمے کے لیے دیے گئے وقت کے تعین کے بارے میں بھی سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا سے اس کے آغاز سے پہلے کوئی مشاورت نہیں کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بہت واضح طور پر کہا ہے کہ ہم تناؤ میں کمی دیکھنا چاہتے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ اس بات پر زیادہ وضاحت ہو کہ یہ معاملہ کیسے ختم ہوگا۔

یہ بیانات البانیز کے تقریباً 24 گھنٹے قبل کی گئی مختصر تقریر کے بعد سامنے آئے ہیں کہ جس میں انہوں نے آسٹریلوی عوام کو خبردار کیا تھا کہ آنے والے مہینے آسان نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ آسٹریلیا اس جنگ کا فعال فریق نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود تمام آسٹریلوی اس کے باعث زیادہ قیمتیں ادا کر رہے ہیں۔