لبنان کی نازک صورتحال اور خطے میں بڑھتی کشیدگی، اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

لبنان کی نازک صورتحال اور خطے میں بڑھتی کشیدگی، اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی حقوق ٹام فلیچر نے کہا کہ عالمی ادارہ کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کیلئے کوششیں کر رہا ہے تاہم موجودہ صورتحال تشویشناک رخ اختیار کرتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کی صورتحال انتہائی نازک ہے، جہاں بڑے پیمانے پر نقل مکانی خطرناک حالات کو جنم دے رہی ہے، اس لیے فوری طور پر تنازع کو روکنا ضروری ہے۔

ٹام فلیچر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ ایران کی صورتحال پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور بے گھر افراد کی حالت پر تشویش پائی جاتی ہے، ضرورت پڑنے پر امدادی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔