دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران کے پاسداران انقلاب نے ایک ہی دن میں 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے۔
ایران نے امریکی طیارے، ڈرون میزائل گرانے کی تفصیلات جاری کر دیں، پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی، اسرائیلی فضائیہ کے لئے یہ دن یوم سیاہ ہے، فضائی دفاعی فورسز نے جمعہ کے روز 2 جدید لڑاکا طیاروں کو گرایا۔
ترجمان کے مطابق ایروسپیس ڈیفنس فورس نے وسطی ایران میں جدید لڑاکا طیارہ گرایا، طیارے کا پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں ناکام رہا، آبنائے ہرمز کے قریب امریکی اے10 جنگی طیارے کو مار گرایا۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ متعدد صوبوں میں کامیاب فضائی دفاعی کارروائیاں کی گئیں، ایروسپیس ڈیفنس فورس نے خمین اور زنجان میں 2 کروز میزائلوں کو تباہ کیا، اصفہان میں 2 جدید ایم کیو9 ڈرون، ایک ہرمیس ڈرون بو شہر میں تباہ کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کارروائیاں نئے جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے کی گئیں۔