اسرائیل نے حزب اللہ کی طاقت کے حوالے سے غلط اندازوں کا اعتراف کر لیا

اسرائیل نے حزب اللہ کی طاقت کے حوالے سے غلط اندازوں کا اعتراف کر لیا

اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی کمانڈ کے سربراہ میجر جنرل رافی میلو نے کہا ہے کہ 2024ء کی زمینی کارروائی کے دوران حزب اللہ کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ زیادہ لگا لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن نادرن ایروز کے بعد فوجی قیادت کی توقعات اور زمینی حقائق میں فرق سامنے آیا کیونکہ حزب اللہ اب بھی حملے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور شمالی اسرائیل پر راکٹ فائر کا عمل جاری ہے۔

اسرائیلی کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ ہم اندازہ لگا رہے ہیں کہ حزب اللہ کے پاس سیکڑوں لانچرز اور دسیوں ہزار راکٹ موجود ہیں۔