تجارتی بحری جہازوں کی ناکہ بندی سے بچ نکلنے کی میڈیا رپورٹ درست نہیں: سینٹ کام

تجارتی بحری جہازوں کی ناکہ بندی سے بچ نکلنے کی میڈیا رپورٹ درست نہیں: سینٹ کام

سینٹ کام کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو ایرانی پرچم بردار ٹینکرز ہیرو ٹو اور ہیڈی کسی بحری قافلے کے حصے کے طور پر ناکہ بندی عبور نہیں کر سکے بلکہ انہیں روکنے کے بعد ایران کی بندرگاہ چاہ بہار میں لنگر انداز کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ایک اور جہاز ڈورینا نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کی جس کے بعد اسے بحری ہند میں امریکی بحریہ کے ڈسٹرائر نے اپنی تحویل میں لے لیا، امریکی فوج کی رسائی عالمی سطح تک ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی افواج مشرق وسطیٰ اور اس سے باہر بھی کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کو نافذ کر رہی ہیں۔