صدر ٹرمپ نے ایران کیساتھ جنگ بندی کیلئے کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی: وائٹ ہاؤس

صدر ٹرمپ نے ایران کیساتھ جنگ بندی کیلئے کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی: وائٹ ہاؤس

کیرولین لیوٹ نے ان خبروں کو مسترد کیا جن میں 3 سے 5 روز کی ڈیڈ لائن کا ذکر کیا جا رہا تھا اور کہا کہ اس حوالے سے وقت کا تعین صدر خود بطور کمانڈر ان چیف کریں گے۔

ترجمان کے مطابق امریکہ ایران کو ایک متفقہ تجویز پیش کرنے کے لیے چند دن کا وقت دے رہا ہے، اور اس دوران عارضی جنگ بندی برقرار رہ سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واشنگٹن ایران کے جواب کا انتظار کر رہا ہے اور کسی بھی ممکنہ توسیع پر مشترکہ ردعمل چاہتا ہے۔

مزید کہا گیا کہ صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز میں جاری ناکہ بندی سے مطمئن ہیں اور ایران پر ڈالے گئے معاشی دباؤ کے باعث وہ مذاکرات کی طرف واپس آ رہا ہے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ ایران افزودہ یورینیم حوالے کرے، جبکہ ان کے بقول ایران کے نجی اور عوامی بیانات میں فرق پایا جاتا ہے۔