ایران کے میزائل اور ڈرون حملے، اماراتی فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر متحرک

ایران کے میزائل اور ڈرون حملے، اماراتی فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر متحرک

اماراتی وزارتِ دفاع کے مطابق دفاعی نظام بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے ساتھ ساتھ ڈرونز کو بھی مؤثر انداز میں روک رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں سنی جانے والی دھماکوں کی آوازیں دراصل انہی دفاعی کارروائیوں کا نتیجہ ہیں۔

وزارتِ دفاع نے مزید کہا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔