اقوام متحدہ کا مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاروں کے بڑھتے تشدد پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ کا مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاروں کے بڑھتے تشدد پر اظہار تشویش

رام اللہ کے علاقے میں آبادکاروں کے حملے میں بچے کی موت کے بعد اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اس واقعے میں آبادکاروں نے 700 مویشی چوری کئے، دو فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور کیا۔

ادارے کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک آبادکاروں کے 800 سے زائد حملے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جن سے 220 فلسطینی برادریاں متاثر ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 5 مئی سے 11 مئی کے درمیان اسرائیلی فورسز یا آبادکاروں کے ہاتھوں 70 فلسطینی زخمی ہوئے، جن میں 10 بچے بھی شامل ہیں۔