اسرائیل کا لبنان میں فضائی حملہ، 3امدادی کارکن جاں بحق

اسرائیل کا لبنان میں فضائی حملہ، 3امدادی کارکن جاں بحق

لبنان نے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں تین امدادی کارکن جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملہ ضلع نبطیہ کے علاقے حروف میں قائم سول ڈیفنس سینٹر پر کیا گیا جس کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ مرکز ہیلتھ اتھارٹی کے زیرِانتظام کام کر رہا تھا، اسرائیلی حملہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ انسانیت کے خلاف جرائم میں اضافے کی ایک مثال ہے۔

بیان میں عالمی برادری کی خاموشی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، حکام کے مطابق زخمی ہونے والے ایک امدادی کارکن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ حملے کے بعد علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔