این پی ٹی کانفرنس میں اتفاق رائے نہ ہونے پر امریکہ کا اظہار افسوس

این پی ٹی کانفرنس میں اتفاق رائے نہ ہونے پر امریکہ کا اظہار افسوس

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بعض رکن ممالک کی جانب سے ایران کو عالمی جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کیلئے خطرہ سمجھنے میں ناکامی کے باعث متفقہ دستاویز تیار نہیں ہو سکی۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ صورتحال اس لیے مزید تشویشناک ہے کیونکہ ایران مبینہ طور پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے حفاظتی معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور اس کی جوہری سرگرمیوں کی کوئی قابلِ اعتبار شہری توجیح موجود نہیں۔

واشنگٹن نے زور دیا کہ این پی ٹی کے بنیادی مقصد کے تحت رکن ممالک کو ایران کی عدم تعمیل سے نظریں نہیں چرانی چاہئیں، اور معاہدے پر عملدرآمد و احتسابی کارروائیوں کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔