دنیا
خلاصہ
- کٹھمنڈو: (دنیا نیوز) نیپال میں تباہ کن سیلاب اور مٹی کے تودوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 1,050 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 4,000 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن میں 583 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔
امدادی ٹیمیں ہیلی کاپٹروں، بھاری مشینری اور کھدائی کرنے والی مشینوں کی مدد سے دور دراز علاقوں اور تباہ شدہ ہائیڈرو پاور منصوبوں میں پھنسے افراد کو تلاش کر رہی ہیں۔
نیپال کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کم از کم 639 افراد تباہ شدہ ہائیڈرو پاور سٹیشنز میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ تقریباً 300 کارکنوں کے سرنگوں میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔
اب تک 11 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ابتدائی تخمینے کے مطابق سیلاب اپنے پیچھے 22 لاکھ ٹن ملبہ چھوڑ گیا ہے جس میں عمارتوں کے ملبے، چٹانیں اور کیچڑ شامل ہیں۔