مجتبیٰ خامنہ ای کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار رکھنے اور جنگی شرائط پر عملدرآمد پر زور

مجتبیٰ خامنہ ای کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار رکھنے اور جنگی شرائط پر عملدرآمد پر زور

ایرانی میڈیا کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل ملکی پالیسی سازی کا اہم مرکز ہے، ہر شعبے میں درست فیصلوں کے ساتھ مناسب اقدامات کرنا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول قومی اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے اہم ہے، جبکہ قومی مزاحمت کا ایک نتیجہ دشمن کی مایوسی ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایرانی حکام کی جانب سے مقرر کردہ شرائط پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔