سعودی ولی عہد کو قازقستان کے صدر کا تحریری مکتوب موصول

سعودی ولی عہد کو قازقستان کے صدر کا تحریری مکتوب موصول

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ مکتوب سعودی عرب اور قازقستان کے درمیان تعلقات کے حوالے سے ہے، سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے قازقستان کے نائب وزیر خارجہ نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مملکت میں قازقستان کے سفیر بھی موجود تھے۔