ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان

ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان

مسعود پزشکیان نے کہا کہ حکومت سپریم لیڈر کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ دشمن دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے ایرانی عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ایران پر دباؤ ڈال کر اسے ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔