یمن کا عدن ایئرپورٹ پر حملے روکنے کیلئے اقوام متحدہ سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ

یمن کا عدن ایئرپورٹ پر حملے روکنے کیلئے اقوام متحدہ سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ

یمنی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں سلامتی کونسل پر زور دیا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔

اس حوالے سے سلامتی کونسل کے صدر کو خط ارسال کیا گیا ہے، خط میں ایئرپورٹ پر حوثیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اس سے قبل یمن کے وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا تھا کہ بدھ کو بیلسٹک میزائل حملے کے بعد عارضی طور پر بند کیا گیا عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔