دنیا
خلاصہ
- برلن: (دنیا نیوز) جرمنی کے وزیر خارجہ یوہان واڈے فل نے کہا ہے کہ جی 20 کے بیشتر ممالک کا مؤقف ہے کہ ایران کو امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ جی 20 کے بیشتر ممالک بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ایران کو امریکا کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں۔
انہوں نے حوثیوں سے حملے بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے روس پر بھی زور دیا کہ وہ بحیرہ اسود میں حملوں سے عالمی غذائی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے سے باز آئے۔