دنیا
خلاصہ
- ماسکو: (شاہد گھمن) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان مسائل بدستور موجود ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات میں اب تک کوئی حقیقی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔
امریکی شہر اٹلانٹا میں جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے پہلے روز کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس اور امریکہ کے تعلقات میں عملی طور پر کوئی حقیقی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔
روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے عملی طور پر اب تک کوئی حقیقی پیشرفت نہیں دیکھی۔
سرگئی لاوروف نے روس اور امریکہ کے درمیان ڈیزل کی تجارت سے متعلق معاہدے کے حوالے سے بھی خبردار کیا کہ اس معاملے میں غیر حقیقی توقعات وابستہ نہیں کرنی چاہییں۔