شہباز شریف کے دورہ روس کی تیاریوں بارے جائزہ اجلاس، مختلف امور پر غور

شہباز شریف کے دورہ روس کی تیاریوں بارے جائزہ اجلاس، مختلف امور پر غور

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دورہ روس کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں دورے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ ایک بڑا تجارتی وفد بھی ماسکو جائے گا جبکہ شہباز شریف پاکستان اور روس کے مشترکہ بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات بھی کریں گے۔