امریکی ریاست فلوریڈا میں نجی کمپنی کا طیارہ سڑک پرگر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا میں نجی کمپنی کا طیارہ سڑک پرگر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاک

امریکی وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے حادثے میں تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے، امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق دو انجنوں پر مشتمل لیئر جیٹ 60 نے ٹیکساس کے شہر آسٹن سے پرواز کی تھی اور اس کی منزل بہاماس تھی۔

طیارہ فضا سے تیزی سے نیچے آیا اور مصروف شاہراہ کے قریب گرنے کے بعد زوردار دھماکے سے آگ کے گولے میں تبدیل ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں سڑک پر گہرا گڑھا پڑ گیا، طیارہ قریبی گھروں سے چند فٹ کے فاصلے پر گرا۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی تحقیقات میں معاونت کے لئے ٹیم روانہ کر دی ہے۔