دنیا
خلاصہ
- واشٹنگٹن: (دنیا نیوز) امریکامیں مہنگائی کی شرح میں کمی اورآمدن میں اضافےکےحکومتی دعوؤں کے باوجود عوام معاشی صورتحال سے ناخوش ہیں۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق مکانات، خوراک، بجلی،انشورنس اور بچوں کی دیکھ بھال کے بڑھتے اخراجات نے امریکیوں کی مشکلات بڑھا دیں، 35 سال سے کم عمر 84 فیصد امریکیوں نے معاشی صورتحال کو خراب قرار دے دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین چوتھائی سے زائد شہری ملک کی مجموعی صورتحال سے غیر مطمئن اور ناراض ہیں، امریکیوں میں یہ احساس بھی بڑھ رہا ہے حکمران ان کے مسائل حل کرنےمیں ناکام ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کئی امریکی ووٹ کےذریعے تبدیلی آنے کے حوالے سے بھی پُرامید نہیں۔