تہران مذاکرات اور سفارتی معاملات میں اعلان کردہ 7 شرائط پر بدستور قائم ہے: عباس عراقچی

تہران مذاکرات اور سفارتی معاملات میں اعلان کردہ 7 شرائط پر بدستور قائم ہے: عباس عراقچی

کمیٹی کے ترجمان حسن قشقاوی کے مطابق عباس عباس عراقچی نے ارکان کو حالیہ علاقائی اور سفارتی پیش رفت سے آگاہ کیا، بریفنگ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے وفود کے حالیہ دورہ ایران اور ان سے ہونے والی ملاقاتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتوں میں ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی بھی شریک تھے، اجلاس میں ایران کے رہبر اعلیٰ کی جانب سے کسی بھی غیر معمولی صورتحال کے لئے تیاری سے متعلق ہدایات کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ مسلح افواج کی مکمل تیاری اور دفاعی استعداد کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ایرانی صدر کے ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق عباس عراقچی نے کابینہ کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے وزرا کو مذاکرات اور سفارتی رابطوں میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر خارجہ نے کابینہ کو ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی عمل اور اس سے متعلق تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا جبکہ مذاکرات کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔