حوثی ملیشیا جارحیت سے باز نہ آئی، سعودیہ میں بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملہ ناکام

حوثی ملیشیا جارحیت سے باز نہ آئی، سعودیہ میں بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملہ ناکام

ترجمان اتحادی افواج میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے فضائی دفاعی نظام نے جنوبی علاقے کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا، جنوبی علاقے کی جانب آنے والا حوثی ملیشیا کا ڈرون بھی مار گرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی افواج کی حوثی ملیشیا کی جنگی صلاحیتوں کو سہارا دینے والے اہم وسائل کیخلاف کارروائی کی۔

ترکی المالکی نے کہا حوثی ملیشیا نے جارحانہ کارروائیاں جاری رکھیں تو نتائج کی ذمہ دار خود ہوگی۔