کینو کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع پالیسی پر کام شروع

Published On 29 Jan 2017 10:00 AM 

پیداوار بڑھا نے کیلئے مزید پراسیسنگ یونٹس قائم کئے جارہے ہیں،ذرائع

اسلام آباد (روزنامہ دنیا) حکومت نے کینو کی برآمدات بڑھانے کے لئے جامع پالیسی پر کام شروع کردیا ہے ۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکیو رٹی کے ذرائع کے مطابق پاکستان دنیا میں کینو پیدا کرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے ۔ملک میں کینو کی پیداوار میں اضافے اور اسے محفوظ بنانے کے لئے مزید پروسیسنگ یونٹس قائم کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جارہا ہے حکومت بین الاقوامی منڈی میں مسابقت کا مقابلہ کرنے کے لئے برآمد کنندگان کو تربیت دینے کے پروگرام پر بھی عمل کررہی ہے ۔اس سے ملکی برآمدات میں مزید اضافے کو یقینی بنایا جاسکے گا۔