خطرات کے باوجود سی ٹی سکین مشین ٹھیک کرنے اردنی ڈاکٹر غزہ پہنچ گیا

Published On 21 April,2024 12:48 pm

غزہ :(ویب ڈیسک ) اردنی ڈاکٹر عثمان الصمادی اپنی جان خطرے میں ڈال کر سی ٹی سکین مشین کو ٹھیک کرنے کے لیے اردن سے غزہ کی پٹی تک جانے میں کامیاب ہو گئے۔

مشین کچھ عرصے سے ٹوٹی ہوئی تھی، اسرائیلی فوج کی بربریت کے آغاز کے بعد غزہ کی پٹی میں یہ صرف ایک ہی مشین بچی تھی۔

اردنی ڈاکٹر عثمان الصمادی نے کہا کہ وہ غزہ کے یورپی ہسپتال گئے اور انجینئرنگ اور مینٹی نینس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر غزہ میں واحد سی ٹی مشین کو دوبارہ شروع کرنے میں کامیاب رہے۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ مشین بند ہوگئی تھی، اسے دیکھ بھال اور مرمت کی ضرورت تھی وہ اردن میں تکنیکی ماہرین اور ماہرین کے ایک گروپ کی بھرپور کوشش کے بعد ڈیوائس کے لیے مطلوبہ پرزے حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ڈاکٹر الصمادی نے ہر اس شخص کے لیے شکریہ اور تعریف کا پیغام بھیجا گیا جس نے متاثرہ شعبے کو امداد پہنچانے میں تعاون کیا۔

اردنی ڈاکٹر نے غزہ کی پٹی کے لوگوں کو خوشخبری بھی سنائی اور انڈونیشیا کے ہسپتال کو ایک نیا الیکٹرک جنریٹر فراہم کرنے کا اعلان  بھی کیا۔

Advertisement