گورنر سندھ سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

Published On 16 May 2017 09:35 PM 

گورنر سندھ سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عدالت سے ریلیف ملنے تک پہیہ جام رہے گا۔

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دونوں ادوار ناکام ہو گئے ہیں اور گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ عدالتی آرڈر سے ریلیف نہ ملنے تک پہیہ جام رکھا جائے گا۔ ایسوسی ایشن کے سربراہ نے یہ بھی بتایا کہ اس سے قبل ان کی سندھ کے وزراء سے ملاقات بھی ناکام رہی ہے۔