جاپان میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اضافہ

Published On 09 Dec 2017 01:17 PM 

گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستانیوں نے ایک کروڑ43لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں۔

اسلام آباد(دنیا نیوز) گزشتہ مالی سال 2016-17کے دوران جاپان میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کی شرح میں8.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ا سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران جاپان میں مقیم پاکستانیوں نے ایک کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر کی ہیں جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال2015-16ء کے دوران جاپان میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ایک کروڑ 31لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی تھیں۔