چیف جسٹس کا ڈیم بنانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کرنا قابل تحسین ہے، زاہد حسین

Last Updated On 10 July,2018 06:58 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) چیف جسٹس کا موبائل ری چارج پر ٹیکسز کا خاتمہ اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد ڈیم بنانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کرنا قابل تحسین ہے۔

آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کا موبائل ری چارج پر ٹیکسز کا خاتمہ اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں ڈیمز کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کرنا قابل تحسین ہے، جس کیلئے انہوں نے خود بھی ایک ملین روپے کی مالی مدد فراہم کی اور تمام پاکستانیوں سے بھی اس قومی فائدے کے منصوبے میں معاونت کی اپیل کی ہے۔ اس مقصد کیلئے ایک مخصوص اکاؤنٹ کھولا گیا ہے جس میں تمام پاکستانی مالی معاونت کر سکتے ہیں۔ بزنس کمیونٹی بھی اس سلسلے میں مالی معاونت کرے، گزشتہ روز میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں پانی کی قلت مزید شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔

Advertisement