عالمی منڈی میں خام تیل، کوئلہ، کپاس اور سونے کی قیمت میں اضافہ

Last Updated On 06 October,2018 02:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایک ہفتے کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل، کوئلہ، کپاس اور سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی برآمدات پر پابندی ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، ایک ہفتے کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 1.77 فیصد اضافے سے 74 ڈالر 55 سینٹس فی بیرل ہوگئی جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت 2 فیصد اضافے سے 84 ڈالر 55 سینٹس ہو گئی۔

خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی برآمدات پر پابندی کا عائد کیا جانا ہے، ایک ہفتے کے دوران عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت میں 3 فیصد اضافے سے 101 ڈالر 95 سینٹس فی ٹن، کپاس کی فی من قیمت 1.45 فیصد اضافے سے 85 ڈالر جبکہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت ایک ہفتے کے دوران 1 فیصد اضافے سے 1204 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

 

Advertisement