پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 4 ہزار پوائنٹس کی کمی

Last Updated On 08 October,2018 05:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نئی حکومت کے آنے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 4 ہزار پوائنٹس کی کمی، سرمایا کاروں کے اب تک 700 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔

نئی حکومت کے آنے کے بعد سے اسٹاک مارکیٹ میں مندی آئی، سرمایا کاروں کے اب تک 700 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔ سست روی کی شکار معیشت، رواں سال اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں مسلسل اضافہ اور معاشی استحکام کے خاطر حکومت کی جانب سے متوقع سخت فیصلوں سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایا کار گھبراہٹ کا شکار ہیں۔

دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت آئی ایم ایف سے تعاون حاصل کرلیتی ہے تو یہ اقدام مارکیٹ کی گراوٹ کو روکنے میں کافی حد تک اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ حکومت کو گھمبیر معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن معیشت میں اصلاحات کے حوالے سے جلد فیصلے لینا بھی بہت ضروری ہے تاکہ غیر یقینی کی صورتحال کا خاتمہ ہو اور شیئربازار کے انویسٹرز کا اعتماد بھی بحال ہو۔
 

Advertisement