عالمی منڈی میں سونا مہنگا، پاکستان میں سستا

Last Updated On 26 January,2019 03:18 pm

کراچی(بزنس رپورٹر) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا 4ڈالر اضافے سے 1284 ڈالر اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت66900،دس گرام 86روپے کی کمی سے 57356روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 870 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔

 

Advertisement