دراندازی کا ڈرامہ: بھارتی سٹاک مارکیٹ اور روپیہ دونوں ہی لڑکھڑا گئے

Last Updated On 26 February,2019 12:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بھارت کو پاکستان کے ساتھ چھڑ چھاڑ مہنگی پڑ گئی، بھارتی سٹاک مارکیٹ اور روپیہ دونوں ہی لڑکھڑا گئے۔

 بھارتی جارہیت خود انڈیا کے گلے پڑ گئی، بھارتی اسٹاک ایکچسینج کا انڈیکس دھڑام سے گر پڑا، دوران ٹریڈنگ مارکیٹ تقریبا 500 پوائنٹس کمی کے بعد 35 ہزار 700 کے قریب ٹریڈ کرنے لگی۔ بھارتی جہازوں کے دم دبا کے بھاگنے کے بعد بھارتی روپیہ بھی ڈھیر ہوگیا، ایک ہی روز میں بھارتی روپیہ 35 پیسے کمی کے بعد 71 روپے 31 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔

اقتدار کی بھوکی مودی سرکار کے بے ڈھنگے فیصلوں کی بلی چڑھے بھارت کے صنعتکار اور تاجر، جن کا اب تک اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے، جس کے باعث بھارتی تاجر اس وقت خون کے آنسو رو رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے ساتھ تجارت نہ کر کے بھارت کو سالانہ 200 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔