'بھارت غلط فہمی میں نہ رہے بھرپور جواب دینے کی طاقت رکھتے ہیں'

Last Updated On 26 February,2019 12:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آصف زرداری کا کہنا ہے مودی انتخابات جیتنے کے لئے خطہ کا امن خراب نہ کریں، بھارت غلط فہمی میں نہ رہے بھرپور جواب دینے کی طاقت رکھتے ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری نے اپنے ردعمل میں دشمن کو خبردار کیا کہ وہ ہماری پرامن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھے، بھرپور جواب دینے کی طاقت رکھتے ہیں، قوم کا ہر فرد افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا مودی انتخابات جیتنے کے لئے خطے کا امن خراب نہ کرے، بھارت کے اندر بھی مودی کی پالیسی کے خلاف آوازیں گونج رہی ہیں، بھارت نے کوئی حرکت کی تو خمیازہ بھگتنے کے لئے تیار رہے۔

یاد رہے بھارتی طیاروں کی مظفر آباد سیکٹر میں دراندازی کی کوشش پر شاہینوں کے فضا میں بلند ہوتے ہی بزدل بھارتی طیارے بدحواسی کے عالم میں بالاکوٹ کے قریب ہتھیار پھینک کر بھاگ گئے۔