پاکستان کی مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے: صدر مملکت عارف علوی

Last Updated On 26 February,2019 12:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے بھارتی میڈیا کی اشتعال انگیزی خطرے کا باعث ہوسکتی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارتی میڈیا اشتعال پھیلا رہا ہے، پاکستان کی مسلح افواج چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں، مسلح افواج نے دہشتگردی کیخلاف بے پناہ قربانیاں دیں۔

یاد رہے بھارتی طیاروں کی مظفر آباد سیکٹر میں دراندازی کی کوشش پر شاہینوں کے فضا میں بلند ہوتے ہی بزدل بھارتی طیارے بدحواسی کے عالم میں بالاکوٹ کے قریب ہتھیار پھینک کر بھاگ گئے۔