وزیراعظم کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس، آئندہ کے لائحہ عمل پر غور

Last Updated On 26 February,2019 02:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس جاری ہے، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں عسکری قیادت، وزیر خارجہ اور وزیر دفاع شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی طیاروں کی دراندازی کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی، عسکری قیادت نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں سے آگاہ کیا۔

یاد رہے بھارتی طیاروں کی مظفر آباد سیکٹر میں دراندازی کی کوشش پر شاہینوں کے فضا میں بلند ہوتے ہی بزدل بھارتی طیارے بدحواسی کے عالم میں بالاکوٹ کے قریب ہتھیار پھینک کر بھاگ گئے۔