مودی الیکشن جیتنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آیا: چودھری برادران

Last Updated On 26 February,2019 01:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چودھری برادران کا کہنا ہے مودی الیکشن جیتنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آیا، بھارت کے جنگی جنون کو دُنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا وقت آگیا ہے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت نے اپنے بیان میں کہا بھارت نے ہمیشہ پاکستان سے دشمنی کی، مودی اپنا الیکشن جیتنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آیا ہے، بھارت کے جنگی جنون کو دُنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا وقت آگیا ہے۔

چودھری پرویزالہٰی نے ردعمل میں کہا رات کے اندھیرے میں چھپ کر حملہ کرنا بزدلوں کا وتیرہ ہے، بھارت نے جنگ شروع کی تو اُسے بھاگنے نہیں دینگے، کشمیر بھی آزاد کرائیں گے۔

یاد رہے بھارتی طیاروں کی مظفر آباد سیکٹر میں دراندازی کی کوشش پر شاہینوں کے فضا میں بلند ہوتے ہی بزدل بھارتی طیارے بدحواسی کے عالم میں بالاکوٹ کے قریب ہتھیار پھینک کر بھاگ گئے۔
 

Advertisement