سونا 200 روپے سستا، فی تولہ 70 ہزار 850 ریٹ مقرر

Last Updated On 16 April,2019 11:31 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا 5 ڈالر کی کمی سے 1286 ڈالر فی اونس ہو گیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 900 روپے کی سطح پر مستحکم رہی.

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں 150 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 70 ہزار 850 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 130 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 60 ہزار 872 روپے ریکارڈ کی گئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 900روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔