گزشتہ ہفتے سونا 70550 روپے فی تولہ کی بلند سطح پر جا پہنچا

Last Updated On 01 April,2019 08:41 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود پاکستان میں ایک تولہ سونا 70ہزار 550 روپے کی بلند سطح پر جا پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوا جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت 70 ہزار 300 روپے سے بڑھ کر 70 ہزار 550 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 214 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 60 ہزار 485 روپے ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر کی کمی سے 1312 ڈالر کا ہو گیا۔
 

Advertisement