کراچی: (روزنامہ دنیا) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوگئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید 12 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1306 ڈالر سے گھٹ کر 1294 ڈالر ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 70200 سے بڑھ کر 70300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 60185 سے بڑھ کر 60271 روپے ہوگئی۔