صرافہ مارکیٹ گوجرانوالہ میں جعلی سونے کی فروخت کا انکشاف

Last Updated On 13 February,2019 01:11 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) صرافہ مارکیٹ گوجرانوالہ میں جعلی سونے کی خریدو فروخت عروج پر ہے، سونے جیسی دھات سے بنے زیورات نے سناروں کو بھی چکرا کر رکھ دیا، نوسر بازوں نے چند ہفتوں میں سناروں کو لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا۔

اصلی سونے کی پہچان سناروں کو نہ رہی تو پھر بھلاعام آدمی کیا کرے گا، مارکیٹ میں جعلی سونے کی خریدو فروخت سے سب پریشان ہیں، جعل سازوں نے نہ صرف جعلی سونا بنانے کا کام شروع کر رکھا ہے بلکہ فروخت کے وقت مارکیٹ میں بیٹھے سناروں کو چکما دینے کے لئے جعلی سونے کے ساتھ عرب ممالک کی رسیدیں بھی دی جاتی ہیں۔

نوسر باز جعلی سونا زیادہ تر چوڑیوں، کڑوں اور مالا سیٹ کی شکل میں تیار کر کے مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں جنہیں پہچاننے میں سنار بھی دھوکا کھا جاتے ہیں۔


 

Advertisement