کراچی: (دنیا نیوز) سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے تاجر اور خریدار پریشان ہو گئے ہیں، کراچی میں تولہ 71 ہزار 200 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
سونے کی قیمتوں میں پے در پے اضافے کے بعد فی تولہ 71200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ایک ہی روز دو بار قیمتوں میں اضافے پر سنار برادری نے سر پکڑ لیا۔
خواتین نے بھی پرس کی ہمت آزمانے کا خیال ترک کرتے ہوئےآرٹیفیشل جیولری پراکتفا کر لیا۔ تاجر برادری کا کہنا ہے اگر مہنگائی کنٹرول نہ ہوسکی اور ڈالر مہنگا ہوتا رہا تو سونے کی قیمتیں برداشت سے باہر ہو جائیں گی۔